آسٹریلوی رگبی لیگ کا کھلاڑی نائٹ کلب میں مردہ پایا گیا

بارسلونا،اکتوبر۔آسٹریلوی رگبی لیگ کا کھلاڑی لیام ہیمپسن اسپینش کلب میں مردہ پایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کوئنز لینڈ رگبی لیگ کے مشہور کھلاڑی لیام ہیمپسن یورپ میں اپنے نیشنل رگبی لیگ گروپ کے ہمراہ رات کو سیر و تفریح کیلئے نائٹ کلب گئے جہاں سے وہ لاپتا ہوگئے۔لیام کے اہلخانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ وہ نائٹ کلب سے نکلتے وقت اپنے دوستوں کے ساتھ موجود نہیں تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بارسلونا پولیس کو لیام کی لاش نائٹ کلب کے فرش پر ملی۔پولیس کاکہنا ہیکہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہیکہ لیام بلندی سے گرکر ہلاک ہوا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles