ٹوئٹر صارف کی ٹرولنگ، سوارا بھاسکر نے تمیز سکھا دی
ممبئی،اگست۔بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک ٹوئٹر صارف کو ٹرولنگ کرنے پر تمیز سکھا دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سوارا نے ’جہاں چار یار‘ کے متعلق پوسٹ کی جس کے جواب میں ٹوئٹر صارف امیت کمار نے کہا کہ اس فلم کے سنیما گھر میں آنے کا شدت سے انتظار ہے۔سوارا بھاسکر نے امیت کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد امیت کمار نے بدتمیزی شروع کی۔کچھ دیر بعد اس نے رپلائی کیا کہ دراصل میرے اپارٹمنٹ کی عمارت میں تعمیراتی کام چل رہا ہے تو مجھے سونے کے لیے کوئی خاموشی والی جگہ نہیں ملتی لیکن آپ کی فلم کے دوران سنیما گھر سے زیادہ خاموش جگہ اور کون سی ہوگی؟اداکارہ نے اپنا منصب ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے میں نے آپ کو پہلے سے تیار کردہ یہ لطیفہ کہنے کا موقع دیا، چلیں اب آپ اپنے دوستوں کو دکھائیں کہ میں نے آپ کو جواب دیا۔