ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا اعلان

سڈنی،ستمبر۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے آسٹریلیا نے 16 رکنی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کر دیا۔آسٹریلین ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے جبکہ کیمرون گرین ٹیم میں برقرار رہیں گے۔ڈیوڈ وارنر، میچل مارش، مارکوس اسٹوئنس اور میچل اسٹارک کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، مختلف انجریز کے باعث چاروں کرکٹرز ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔واضح رہے کہ دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے، ٹی ٹونٹی میچز 5 اکتوبر کو گولڈ کوسٹ جبکہ 7 اکتوبر کو برسبین میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے بعد انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

Related Articles