ول اسمتھ سے شادی کی خواہش مند نہیں تھی: جاڈا اسمتھ کا حیران کن اعتراف

لاس اینجلس،اپریل۔امریکی معروف اداکار وِل اسمتھ کی اہلیہ اور اداکارہ جاڈا اسمتھ نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ وہ واقعتا ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ جاڈا کے مطابق ان کے پہلی مرتبہ حاملہ ہونے کے بعد جاڈا کی والدہ نے اسمتھ سے شادی کرنے پر مجبور کیا۔پچاس سالہ جاڈا کا یہ بیان ایک وڈیو میں سامنے آیا۔ وڈیو میں انہوں نے بتایا کہ "جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ نوجوان اداکارہ ہونے اور چھوٹی عمر میں حاملہ ہونے کے سبب میں شدید دباؤ میں تھی ،،، مجھے نہیں معلوم تھا کہ کیا کروں ،،، مجھے شادی کی ہر گز خواہش نہیں تھی”۔جاڈا کی والدہ کا کہنا ہے کہ "مجھے جاڈا اور ول اسمتھ کی شادی کے حوالے سے اپنی خواہش یاد ہے تاہم مجھے یہ یاد نہیں کہ جاڈا نے شادی کے خیال کو مسترد کر دیا تھا”۔ادھر ول اسمتھ کے مطابق انہوں نے زندگی میں اس کو شادی کرنے اور خاندان تشکیل دینے کے سوا کوئی اور بات نہیں سوچی۔یاد رہے کہ چند روز قبل آسکر ایوارڈز کی تقریب میں ول اسمتھ نے اپنی اہلیہ جاڈا کے متعلق لطیفہ سنانے پر اسٹیج پر موجود مزاحیہ اداکار کرس روک کے چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا تھا۔ آسکر اکیڈمی نے ول اسمتھ کی اس حرکت پر سزا کے طور پر جمعے کے روز فیصلہ کیا کہ معروف اداکار آئندہ دس برس تک اکیڈمی کی جانب سے کسی بھی تقریب یا ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

Related Articles