والدین نے 5 سالہ بیٹی کو مرسیڈیز گفٹ کردی

کولالمپور،اپریل۔ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کو مرسیڈیز گاڑی تحفے میں دے دی جو صرف بچی کے استعمال میں ہی ہوگی۔بچے ہمیشہ ہی اسکول جانے میں کافی پریشان کرتے ہیں، کبھی نہ جانے کا کوئی بہانا اور کبھی رونا دھونا، والدین جو بچوں کی اس عادت سے پریشان ہوتے ہیں، کچھ نہ کچھ حل ڈھونڈتے ہیں تاکہ بچہ خوشی سے اسکول جائے۔اسی حوالے سے ملائیشین والدین نے اپنی بیٹی کو صرف اس لیے مرسیڈیز بینز گفٹ کی تاکہ اس کی حوصلہ افزائی ہو اور اس کا اسکول جانیکا دل بھی کرے۔کاروباری خاتون فرحانہ زہرہ نے بتایا کہ ان کی پانچ سالہ بیٹی فاطمہ نے جنوری میں بیمار ہونے کے بعد اسکول جانا چھوڑ دیا تھا، ان کی بیٹی جب صحت یاب ہوئی تو اس نے یہ کہنا شروع کردیا کہ میں ابھی بہت چھوٹی ہوں اور اسکول نہیں جاؤں گی۔تاہم فرحانہ نے اپنی بیٹی کے دل میں اسکول جانے کی خواہش اور چاہ پیدا کرنے کے لیے اس سے پوچھا کہ وہ اپنی سالگرہ پر کیا تحفہ لینا چاہے گی؟ بچی نے کہا وہ یا تو لگڑری مرسیڈیزیا بی ایم ڈبلیو لینا چاہتی ہے۔فرحانہ نے فاطمہ سے وعدہ کیا کہ اگر اسے مرسڈیز جی ویگن مل گئی تو وہ اسکول جانا شروع کردے گی۔لگڑری گاڑی سالگرہ کے روز بچی کو تحفے میں دی گئی جس کی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہے۔

Related Articles