نیرج چوپڑا 4 دسمبر کو احمد آباد کے سنسکاردھام کا دورہ کریں گے

نئی دہلی، دسمبر۔ اس سال کی شروعات میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے ہمارے اولمپک اور پیرالمپک کھلاڑی ایک منفرد مہم کے ذریعہ ہندوستان کے مستقبل کے چمپئنوں کو بااختیار بنانے کے لئے سنتولت آہار (متوازن غذا)، فٹنس اور کھیلوں کے اہم موضوعات پر اسکول کے بچوں سے بات چیت کریں گے۔ ٹوکیو اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اور ملک بھر میں شہرت حاصل کرنے والے نیرج چوپڑہ اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے 4 دسمبر 2021 کو احمد آباد میں سنسکار دھام اسکول کا دورہ کریں گے اور وہاں گجرات بھر کے اسکولی بچوں سے بات چیت کریں گے۔نیرج کے آئندہ دورے اور بات چیت کے بارے میں اعلان نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے لکھا ’’وزیراعظم نریندر مودی نے ہمارے اولمپک اور پیرا لمپک کھلاڑیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اسکولوں کا دورہ کریں اور سنتولت آہار ، فٹنس ، کھیلوں اور ایسے ہی مزید اہم موضوعات پر طلبا سے بات چیت کریں۔ 4 دسمبر سے اس مشن کا آغا زکرنے کے لئے نیرج چوپڑہ احمد آباد کے سنسکار دھام اسکول میں ہوں گے‘‘۔ نیرج چوپڑہ نے اس مہم کے بارے میں کہا ’’ میں وزیراعظم نریندر مودی کے وژن کے ذریعہ اس منفرد پہل کا حصہ بننے پر بہت زیادہ خوش اور پرجوش ہوں۔

Related Articles