نڈال کی پیرس ماسٹرز میں واپسی

میڈرڈ (اسپین)، اکتوبر۔ اسپین کے عظیم ٹینس کھلاڑی اور 22 بار کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل نڈال اے ٹی پی فائنل کھیلنے سے قبل اگلے ہفتے پیرس ماسٹرز میں حصہ لیں گے۔اس کی تصدیق کرتے ہوئے نڈال کے کوچ کارلوس مویا نے آئی بی 3 ٹی وی کو بتایا: ” ٹیورن (اے ٹی پی فائنل) پہنچنے سے پہلے آپ کو پیرس میں میچ کھیلنے ہوں گے۔ رافیل جہاں کہیں بھی جاتے ہیں، ہم پرامید ہوتے ہیں۔نڈال کو اس سال متعدد انجریز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے پیر کی پرانی چوٹ سے نمٹنے کے لئے انجیکشن لگاکر کھیلتے ہوئے اپنا 14 واں فرنچ اوپن ٹائٹل جیتا۔ اس کے بعد انہیں پیٹ میں چوٹ کی وجہ سے ومبلڈن کے سیمی فائنل سے دستبردار ہونا پڑا۔یو ایس اوپن کے ٹاپ 16 راؤنڈ میں فرانسس ٹیافو سے ہارنے کے بعد، انہوں نے کہا تھا کہ انہیں "چیزیں ٹھیک کرنے” کی ضرورت ہے اور وہ انہیں اس بات کا پتہ نہیں تھا کہ وہ اگلا میچ کب کھیلیں گے۔نڈال نے گزشتہ ماہ لیور کپ کے ڈبلز میچ میں راجر فیڈرر کے ساتھ مل کر جوڑی بنائی تھی ، حالانکہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے فیڈرر کے آخری میچ کے بعد نڈال نے بھی مقابلے سےنام واپس لے لیا تھا۔مویا نے تصدیق کی کہ نڈال پیرس ماسٹرز کے پلیٹ فارم کا استعمال اے ٹی پی فائنل کی تیاری کے لئے کریں گے۔ عالمی نمبر دو کھلاڑی نڈال اپنے کیرئیر میں ایک بار بھی اے ٹی پی ماسٹرز ٹائٹل نہیں جیت سکے ہیں۔

Related Articles