ٹینس : پسلیوں میں تکلیف کے باعث رافیل نڈال 6 ہفتہ کیلئے ٹینس کی دنیا سے باہر

میڈرڈ، مارچ ۔دنیائے ٹینس کے سابق عالمی نمبرایک کھلاڑی رافیل نڈال پسلیوں میں تکلیف کے باعث 4 سے 6 ہفتے کے لیے ٹینس کی دنیا سے باہر ہوگئے ہیں۔21 بار گرینڈ سلیم چمپئن، انڈین ویلز سیمی فائنل میں میچ کے دوران پسلیوں میں انجری کا شکارہوئے اور تکلیف میں کھیلتے رہے، فتح سے بھی ہمکنار ہوئے، ٹائٹل مقابلے میں شکست کے بعد زیادہ تکلیف محسوس کرنے لگے ۔وطن واپسی پر انہوں نے اپنے ڈاکٹرز سے مشورہ کیا جنہوں نے 31 سالہ اسپینش اسٹار کو 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Related Articles