میرے بچے مجھ سے بہتر انسان ہیں، شاہ رخ خان

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا اپنے بچوں کے بارے میں دیا گیا بیان ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔شاہ رخ خان جوکہ آج کل تنازعات کا شکار اپنی فلم’پٹھان‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، ان کے بڑے بیٹے آریان خان نے بطور مصنف فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں جبکہ ان کی صاحبزادی سہانا خان ہدایتکارہ زویا اختر کے پراجیکٹ’دی آرچیز‘ میں اہم کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔ایسے میں شاہ رخ خان کا اپنے بچوں سے متعلق دیا گیا ایک بیان دوبارہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جس میں اداکار نے انکشاف کیا تھا کہ میں نے کبھی بھی اپنے بچوں کو کسی خاص پیشے کا انتخاب کرنے پر مجبور نہیں کیا۔اْن کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنے خاندان کا بہت خیال رکھتے ہیں اور جو بھی فیصلہ میرے گھر والے اپنی زندگی کے بارے میں کرتے ہیں میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔اْنہوں نے اپنے روایتی انداز میں بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میرے بچوں میں سے کسی میں بھی میرے جیسی کوئی عادت نہیں ہے اور وہ اچھے بچے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ ہاں سوہانا، ابراہم اور میرے درمیان واحد مشترکہ بات یہ ہے کہ ہمارے چہرے پر ڈمپلز پڑتے ہیں۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ میرے بچے مجھ سے بہت بہتر انسان ہیں، انہیں ہر وہ کام کرنا چاہیئے جو انہیں خوش رکھے اور صحت مند بنائے، میں اپنے بچوں کو اداکار، انجینئر یا کسی بھی مخصوص پیشے کا انتخاب کرنیکا نہیں کہتا، وہ جو چاہیں بن سکتے ہیں۔

Related Articles