مس ارجنٹینا اور مس پورٹو ریکو 2020 نے آپس میں شادی کرلی

سان جوآن ،نومبر۔ مس ارجنٹینا اور مس پورٹو ریکو 2020 نے آپس میں شادی کرلی، دونوں کی ملاقات ملکہ حسن کے مقابلے کے دوران 2020 میں ہوئی تھی. ماریانا وریلا اور فابیولا ویلنٹائن، مس ارجنٹینا اور مس پورٹو ریکو نے سوشل میڈیا پر بڑی خبر شیئر کی. انہوں نے اپنے رشتے کی کچھ جھلکیوں پر مبنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے. اس ویڈیو میں ان کا دو سالہ سفر ہے جس میں وہ ایک ساتھ سیاحت کرتی نظر آتی ہیں. ویڈیو کا اختتام سان جو آن میں شادی کے دفتر کے باہر ہوتا ہے۔وریلا اور ویلنٹائن کی ملاقات بیوٹی مقابلہ مس گرینڈ انٹرنیشنل 2020 میں ہوئی، مقابلہ ختم ہونے کے بعد بھی دوستی برقرار رہی۔ دونوں اکثر ایک ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی تھیں۔وریلا نے 2019 کے مس یونیورس میں ارجنٹائن کی نمائندگی کی اور مس گرینڈ انٹرنیشنل 2020 میں ٹاپ 10 پوزیشنز پر رہیں۔ وہ مختلف برانڈز کے لیے ایک ماڈل رہی ہیں اور صنفی تشدد سے لڑنے والے مختلف اقدامات پر بھی کام کر چکی ہیں۔ دوسری جانب ویلنٹائن نے مس گرینڈ انٹرنیشنل 2020 میں بھی ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔ وہ متعدد ماڈلنگ ایجنسیوں کے ساتھ کام کرتی ہیں.

 

Related Articles