مسابا گپتا کا والد ویوین رچرڈز کی سالگرہ پر پیغام وائرل

ممبئی،مارچ۔لیجنڈ کرکٹر اور سابق عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین سر ویوین رچرڈز اور بھارتی اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی معروف فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا نے اپنے والد ویوین رچرڈز کی سالگرہ کے موقع پر والد کے نام ایک خصوصی پیغام اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر تصاویر کے ساتھ پوسٹ کیا۔دنیا بھر اور بالخصوص برصغیر میں سالگرہ پر اپنے چاہنے والوں کے لیے کچھ خاص کیا جاتا ہے اور یہی کچھ مسابا گپتا نے اپنے والد کے لیے کیا۔انہوں نے والد کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے جو نوٹ تحریر کیا وہ کچھ یوں تھا، ہیپی برتھ ڈے ڈیڈ، آپ نے بہت اچھا کیا، اور ہم نے بہت ہی اچھا کیا، میں یہ سب کچھ آپ کو دکھانے کے لیے انتظار نہیں کرسکتی، یہ سب بلا کسی خوف کے آئندہ کروں گی۔ مسابا کی یہ پوسٹ فوری طور پر وائرل ہوگئی۔ اس پوسٹ کی پہلی تصویر میں مسابا اپنے والد سے گرمجوشی کے ساتھ گلے مل رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں عظیم رچرڈز اپنی بیٹی اور داماد ستیادیپ مشرا کے ساتھ پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ ویوین رچرڈز مسابا کے حقیقی والد ہیں۔

Related Articles