مادھوری کے نئے گھر کا کرایہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ممبئی،مارچ۔بالی وڈ حسینہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر شری رام نینے نے ممبئی میں واقع اپارٹمنٹ میں ایک نیا مکان لیز پر لیا ہے جس کا ماہانہ کرایہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے ورلی میں قائم اپارٹمنٹ کی 29 ویں منزل پر مادھوری کے نئے فلیٹ سے شہر کا بہترین نظارہ نظر آتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری اور نینے اپنے اس گھر کا ماہانہ کرایہ ساڑھے 12 لاکھ روپے ادا کریں گے۔دوسری جانب اداکارہ کے نئے گھر کی ڈیزائنر نے انسٹاگرام پر گھر کی تصاویر بھی اپ لؤڈ کیں جب اسے تبدیل نہیں کیا گیا تھا اور کہا کہ میرا مقصد تھا کہ مادھوری اور ان کے شوہر کو جلد از جلد ان کا گھر تیار کرکے دیا جائے اور میں اس میں کامیاب رہی۔رپورٹس کے مطابق ڈیزائنر نے مادھوری کا گھر 45 دن میں مکمل کیا جس پر اداکارہ نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔تاہم اداکارہ اور ڈیزائنر کی جانب سے مکمل تیار شدہ نئے گھر کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کی گئیں جس کے لیے مداحوں کو انتظار کرنا پڑے گا۔