فٹبال ورلڈکپ: لباس پر تنقید، دیپیکا پڈوکون کا جواب سامنے آگیا

ممبئی/دوحہ،دسمبر۔فیفا ورلڈ کپ 2022ء قطر کے فائنل میں دیپیکا پڈوکون کے لباس کے ناقدین کیلیے اداکارہ کا جواب سامنے آگیا۔قطر میں ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان اتوار کو کھیلے گئے فائنل سے قبل بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اسپین کے سابق کپتان ایکرکیسیاس نے ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کی۔اس دوران زیب تن کیے گئے بھارتی اداکارہ کے لباس کو سوشل میڈیا پر ہدف تنقید بنایا گیا اور فیشن سینس پر سوالات اٹھائے گئے۔دیپیکا پڈوکون جو بین الاقوامی فیشن لیبل لوئس ووٹن کی سفیر ہیں، اسی وجہ سے وہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کرنے والی پہلی ہندوستانی بنیں۔تقریب کے دوران زیب تن کیے گئے اْن کے لباس پر سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی اور کئی ایک نے اسے موقع سے مطابقت نہ رکھنے والا قرار دیا۔فیشن لیبل اور دیپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام پر فیفا ورلڈکپ 2022 اور دیپیکا پڈوکون کے ہیش ٹیگس کے ساتھ ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون کو ورلڈ کپ ٹرافی کے ٹرنک کے ساتھ ایک سرکاری کتاب پر دستخط کرتے دیکھی جاسکتی ہیں۔بھارتی اداکارہ نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تقریب کے انتخاب پر شکر گزار ہیں، یہ میرے لیے واقعی قابل فخر لمحہ ہے، میں فٹ بال ورلڈکپ فائنل میں اور دوحا پہلی بار آئی ہوں۔دیپیکا پڈوکون نے اس موقع پر خصوصی طور پر بنائے گئے لباس سے متعلق بتایا کہ یہ میرے دوست فرانسیسی فیشن ڈئزائنر نکولس نے بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ لباس پسند ہے اور یہ ٹرافی کی نقاب کشائی سے متعلق میرے کام کیلیے بالکل پرفیکٹ ہے، اس کے ساتھ یہ واقعی آرام دہ بھی ہے۔دیپیکا پڈوکون کی اگلی فلم پٹھان ہے جو 25 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے، جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

Related Articles