فحش انڈسٹری جوائن کرنے پر بھارت سے دھمکیاں ملیں، یہاں آنا ہی نہیں چاہتی تھی ، سنی لیون 

ممبئی ،دسمبر۔بالی ووڈ اداکارہ اور ماضی میں فحش فلموں کی انڈسٹری سے تعلق رکھنیو الی سنی لیون نے انکشاف کیا کہ فحش انڈسٹری جوائن کرنے پر انہیں بھارت سے دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں ، لوگوں نے نفرت کا نشانہ بنایا۔نجی ٹی وی "سماء نیوز” کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سنی لیون نے انکشاف کیا کہ فحش انڈسٹری جوائن کرنے پر انہیں بھارت میں ٹرول کیا گیا ، انہیں 20 برس کی عمر میں دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئیں جس میں ان کے خلاف نفرت کا اظہار کیا گیا ، وہ ان دھمکیوں سے بیپناہ خوفزدہ ہوئیں۔خیال رہے کہ سنی لیون رئیلٹی شو بگ باس 2011 میں جلوہ گر ہوئیں جس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری دی ، انہوں نے متعدد آئٹم سانگز اور ڈانس نمبرز پر پرفارم کیا ہے۔ سنی ان دنوں اپنی تامل فلم "او مائی گوسٹ” کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

Related Articles