عالیہ نے شادی سے قبل ہی رنبیر کے گھر شفٹ ہونیکی وجہ بتادی

ممبئی،اگست۔بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رنبیر کے ساتھ لیونگ ان ریلیشن شپ میں تھیں یعنی شادی سے پہلے ہی شوہر رنبیر کپور کے گھر شفٹ ہو گئی تھیں۔حال ہی میں میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عالیہ نے بتایا کہ میرا اور رنبیر کا ایک ساتھ ہی نئے گھر میں منتقل ہونے کا فیصلہ تھا لیکن ہم نے جو منصوبے بنائے تھے وہ کورونا کے سبب مکمل نہیں ہو سکے تھے، پھر ہم دونوں نے سوچا کہ کیوں نہ اپنے نئے گھر میں شفٹ ہو کر سوچا جائے کہ آگے کیا کرنا ہے۔عالیہ نے کہا کہ اگر آپ لیونگ ان ریلیشن شپ میں رشتے میں رہ سکتے ہیں تو کیوں نہیں، یہ ایک زبردست چیز ہے، آپ بالکل رہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل ایک ساتھ رہنے سے آپ ایک دوسرے کے عادی اور مانوس ہو جاتے ہیں، ایک ساتھ بہت ساری یادیں اکٹھی کر لیتے ہیں اور یہ بھی بوجھ باقی نہیں رہتا ہے کہ شادی کرنی ہے، آپ اپنی مرضی سے آگے بڑھتے ہیں۔خیال رہے کہ عالیہ اور رنبیر نے 14 اپریل 2022 کو ممبئی میں اپنے نئے گھر میں شادی کی تھی اور اب دونوں ماں باپ بننے والے ہیں۔

 

Related Articles