صحیح وقت پر حملہ نہ کرنا مہنگا ثابت ہوا: سنگاکارا

جے پور، اپریل۔راجستھان رائلز کے کوچ کمار سنگاکارا نے اعتراف کیا کہ انڈین پریمیئر لیگ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ان کی 10 رن سے شکست کی وجہ صحیح وقت پر حملہ نہ کرنا بنی۔سنگاکارا نے بدھ کو میچ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، “ہمارے اوپنرز نے اچھی شراکت داری کی لیکن بدقسمتی سے ہم نے تین اووروں میں تین وکٹیں گنوائیں۔ ہمیں تب بھی جیت تک پہنچنا چاہیے تھا، ہمارے پاس کافی بیٹنگ باقی تھی۔ ہم نے آخری اووروں میں بہت زیادہ رن چھوڑ دیئے جہاں ہمیں بہت زیادہ باؤنڈریز لگانے کی ضرورت تھی۔چار سال بعد اپنے ہوم گراؤنڈ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں واپسی کرتے ہوئے رائلز نے سپر جائنٹس کو 154 پر روک دیا۔ ہدف کے تعاقب میں رائلز نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 87 رن بنائے تھے لیکن 12ویں اوور میں یشسوی جیسوال کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ رائلز کو 51 گیندوں پر 65 رن درکار تھے لیکن آخر کار فتح سے 10 رن کی دوری رہ گئی۔سنگاکارا نے کہا، ’’میرے خیال میں ہمارا پاور پلے ان سے بہتر تھا۔ ہمیں کسی ایک اوور کو نشانہ بناکر رن بنانے کی ضرورت تھی لیکن جب بھی ہم نے ایسا کیا، ہم نے وکٹیں گنوائیں۔ اس پچ پر بیٹنگ مشکل تھی اور ان کے (سپرجیئنٹس) گیند بازوں نے ہوشیاری سے بولنگ کی۔

Related Articles