سری لنکا کے جونیئر ملنگا چنئی سپر کنگز کے رکن بن گئے

ممبئی، اپریل۔چنئی سپر کنگز نے نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ایڈم ملن کی جگہ مہیش پاتھیرانا کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ملن گزشتہ چند دنوں سے زخمی ہیں۔ وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے آئی پی ایل 2022 کے پہلے میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے بعد سے ملن اس سیزن میں سی ایس کے کے لیے نہیں کھیلے ہیں۔19 سالہ پتھیرانا اس سال کھیلے گئے انڈر۔19 ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کے رکن تھے۔ اس دوران انہوں نے چار میچ کھیلے اور 27.28 کی اوسط سے سات وکٹیں حاصل کیں۔ ان چاروں میچوں میں ان کی اکانومی 6.16 تھی۔ پاتھیرانا کا ایکشن تقریباً ملنگا کی طرح ہے۔ وہ یارکرز بہت تیزی سے پھینکتے ہیں بالکل آخری لمحات میں سوئنگ کرتا ہے۔تاہم، سینئر سطح پر پتھیرانا نے صرف ایک لسٹ اے میچ اور دو ٹی۔ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے سی ایس کے کی توجہ اس کھلاڑی پر مرکوز تھی۔ آئی پی ایل 2021 سے پہلے انہوں نے پتھیرانا کو سری لنکا کے مسٹر اسپنر مہیش تھکشنا کے ساتھ بطور ریزرو کھلاڑی رکھا۔ آئی پی ایل میگا آکشن میں سی ایس کے نے تھکشنا کو 70 لاکھ ادا کرکے اپنی ٹیم میں شامل کیا اور پتھیرانا بھی سی ایس کے کی اہم ٹیم کا رکن بن چکے ہیں۔ْآئی پی ایل انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق سی ایس کے نے 20 لاکھ کی رقم ادا کر کے پتھینارا کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

Related Articles