شاہ رخ خان کو بھارت میں نرم دل انسان کیوں کہا جارہا ہے؟

ممبئی،اپریل۔شاہ رخ خان کی فلمیں اور ان کی ایکٹنگ کی تو ہر کوئی تعریف کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی کنگ خان کی اصل زندگی کا انداز مداحوں کو بھا گیا۔ کولکتہ میں شاہ رخ خان نے آئی پی ایل کے میچ کے موقع پر جسمانی بیماری میں مبتلا لڑکے سے ملاقات کی اور اسے ماتھے پر چوما۔شاہ رخ خان نے بہت ہی خوشی اور نرم دلی کے ساتھ اپنے مداح سے ملاقات کی۔سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے اس انداز پر ان کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

Related Articles