شاہ رخ خان نے جو محنت کی وہ نظر نہیں آتی, لیکن اجے دیوگن کی محنت نظر آتی ہے، کاجول

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر کے دوران جو محنت کی ہے وہ نظر نہیں آتی لیکن اجے دیوگن کی محنت نظر آتی ہے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کنگ خان اور کاجول کی جوڑی بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ کاجول نے اداکار اجے دیوگن سے شادی کی ہے، جن کے ساتھ بھی وہ کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔اپنیایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں کاجول نے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے درمیان فرق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ آج جس مقام پر ہیں، اس کیلئے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ ہو سکتا ہے اجے دیوگن کی محنت نظر آئے اور ان کی محنت نظر نہ آئے۔کاجول نے کہا کہ شاہ رخ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بہت جلد سکرین پر اپنی شناخت بنائی تھی۔ مجھے یاد ہے ایک بار ان کی سالگرہ پر میں نے ان سے کہا تھا کہ آج تمہاری سالگرہ ہے، میں تم سے ملنے آرہی ہوں۔کاجول نے بتایا کہ جس پر شاہ رخ نے مجھے کہا کہ آجاؤ لیکن آج کا دن اس ملاقات کے لیے اچھا نہیں ہے۔اب میری سالگرہ صرف میری نہیں ہے، کیونکہ مجھے باہر جانا ہے اور سب سے ملنا ہے۔کاجول اور شاہ رخ آخری بار ’دل والے‘ (2015) میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ دونوں جلد ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو 7 سال بعد فلم میں دونوں کا دوبارہ ملاپ ہو گا۔

Related Articles