شان ٹیٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے مْنسلک ہونے پر خوشی کا اظہار

کراچی،فروری۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم سے مْنسلک ہونے پر بہت خوش ہیں۔سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہاکہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، پاکستان کرکٹ کی دْنیا کا ایک بڑا ملک ہے ، اْس کے پاس شاندار فاسٹ بولرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، حسن علی اور محمد عباس اچھے بولرز ہیں اور یہ صرف ابھی چند نام ہیں جبکہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے میں پْرجوش ہوں۔شان ٹیٹ نے کہا کہ یہ جو مجھے موقع ملا ہے میں اس کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔واضح رہے کہ بدھ کے روز پی سی بی نے سابق کرکٹر محمد یوسف کو پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولرشان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کیا۔شان ٹیٹ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی تیاریوں کیدوران پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمیداریاں سنبھالیں گے۔

Related Articles