سنی لیونی نے شادی کی 11ویں سالگرہ پر کس دن کو یاد کیا؟

ممبئی،اپریل۔بھارتی نڑاد اداکارہ سنی لیونی کو شادی کی 11ویں سالگرہ پر اپنی زندگی کے سنہرے بندھن کے ابتدائی ایام یاد آگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی لیونی نے ہفتے کے روز اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ منائی اور ساتھ ہی ڈینیل ویبر سے اپنی شادی کے ابتدائی دنوں کو یاد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شادی کے لیے میرے اور ڈینیل کے پاس پیسے نہیں تھے، ہم نے استقبالیے میں ملے پیسوں کے لفافے کھول کر ادائیگی کی تھی۔سنی لیونی نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ اس وقت ہمارے پاس پیسے تھے، کس طرح ہم نے شادی کے استقبالیے میں تحفے کے طور پر پیسے سے ادائیگی کی تھی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنی شادی کی تقریب میں ہوئی غلطیوں کی نشاندہی بھی کی۔تصویر میں سنی لیونی اور اْن کے شوہر نے شادی کا لباس زیب تن کررکھا ہے، اداکارہ نے اس دن سرخ لہنگا اور زیورات کا انتخاب کیا تھا جبکہ دونوں گوردوارے کے اندر ہاتھ جوڑے بیٹھے ہیں۔تصویر کے ساتھ اپنے کیپشن میں سنی لیونی نے کہا کہ آج شادی کے 11 سال ہوگئے، یہ ایسا وقت ہے جب ہمارے پاس پیسے نہیں تھے، 50 سے کم مہمان تھے، استقبالیے کے اخراجات تحفے میں ملے لفافے کھول کر ادا کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہم کس طرح اکٹھے ہوئے، یہ سفر محبتوں کے بغیر ممکن نہیں تھا جو ہمارے درمیان ہے۔سنی لیونی نے یہ بھی کہا کہ مجھے اپنی شادی کی کہانی بہت پسند ہے، یہ ہمارا راستہ ہے، یہ سفر ہم نے ساتھ گزارا ہے، سالگرہ مبارک ہو، بے بی۔انہوں نے پیغام کے ساتھ لال رنگ کے دل اور فائر ایموجیز بھی شیئر کیے، جس پر مداح نے دلچسپ تبصرے کیے۔ایک مداح نے کہا کہ آپ دونوں کو نہیں معلوم کہ آپ کتنے خوبصورت دل والے انسان ہیں۔ دوسرے مداح نے انہیں خوبصورت جوڑا قرار دیا۔انسٹاگرام پر ایک صارف نے کہا ’ہر لمحے سے لطف اندوز ہوں۔ تو دوسرے نے کہا کہ سنی کو مبارک باد، آگے کی زندگی مزید دلکش ہو، ہمیں آپ سے اور آپ کے کام سے پیار ہے۔

Related Articles