سمانتھا پرابھو کی 14 برس پرانی تصویر وائرل

ممبئی،مارچ۔ادکار و ہدایت کار راہول رویندرن نے ٹوئٹر پر سمانتھا کی 14 برس پرانی تصویر شیئر کرکے سب کو حیران کر دیا۔خوبرو اداکارہ سمانتھا روتھ پرابھو کو بھارتی فلم انڈسٹری میں 13 برس مکمل ہوچکے ہیں۔تصویر میں سمانتھا انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔راہول نے کیپشن میں کہا کہ یہ تصویر 14 برس قبل میرے ٹیرس پر لی گئی تھی، 13 برس مکمل کرنے پر مبارک ہو سیمی، تم مزید کئی دہائیاں رہو گی۔یاد رہے کہ سمانتھا پرابھو نے تیلگو فلم یہ مایا چیسیف سے 2010 میں ڈیبیو کیا تھا، فلم میں ان کے سابق خاوند ناگا چیتنیا بھی شامل تھے۔اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں 13 برس مکمل ہونے پر مداحوں کیلئے ایک پیغام لکھا۔انہوں نے کہا کہ میری عمر جتنی بڑھ رہی ہے، میں جتنا آگے بڑھ رہی ہوں، میں تمام محبت کیلئے بیحد شکرگزار ہوں اور ہر نئے دن کیلئے جو میرے لیے سب اچھی چیزوں کا باعث ہوتا ہے۔

Related Articles