سلمان خان نے قتل کی دھمکیوں کے بعد بلٹ پروف گاڑی خرید لی

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے قتل کی دھمکیوں کے بعد نئی بلٹ پروف گاڑی خرید لی۔انہوں نے بلٹ پروف ایس یو وی خریدی ہے، اس سے قبل وہ پستول کا لائسنس بھی لے چکے تھے۔واضح رہے کہ مافیا ڈان لارنس بشنوئی کے گروہ نے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔سلمان خان کو حکومت کی طرف سے ’وائی پلس‘ سیکیورٹی پروٹوکول دیا جاتا ہے۔وہ اس وقت بلٹ پروف شیشے والی لینڈ کروزر استعمال کرتے ہیں۔یاد رہے کہ بشنوئی نے ایک بار کہا تھا کہ میری زندگی کا مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔

Related Articles