سعودی پرولیگ میں رونالڈو کی ہیٹ ٹرک

ریاض،فروری۔سعودی پرولیگ میں کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ہیٹ ٹرک بنادی۔ النصر اور داماک کے درمیان میچ میں کرسٹیانورونالڈو چھائے رہے۔انہوں نے تین صفر کی فتح میں تینوں گول خود اسکور کیے۔ رونالڈو نے پہلے ہاف میں ہی ہیٹ ٹرک کرلی، دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور النصر نے تین صفر سے جیت کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

Related Articles