سابق شوہر کا راکھی ساونت کیخلاف قانونی کارروائی کا اشارہ

ممبئی،جون۔بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر رتیش پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے کا الزام لگایا تھا، جسے رتیش نے مسترد کرتے ہوئے راکھی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اشارہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایک روز بعد دوبارہ بحال ہوگیا جس کے بعد انہوں نے پیغام جاری کیا۔ راکھی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیغام میں اپنے چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ میرے اکاؤنٹ کے ساتھ گزشتہ رات کو ہوا تھا اس کے بعد اب میں واپس آگئی ہوں۔راکھی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ رتیش نے انہیں ان کے اکاؤنٹس کے پاسورڈز واپس کردیے ہیں اور وہ رتیش کے خلاف اپنی درخواست بھی واپس لے رہی ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی ان سے پیار بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو سچا پیار کرتے ہیں وہ کیسز نہیں کرتے، لیکن یہ رتیش ہی تھے جنہوں نے مجھے دھوکا دیا اور مجھ سے شادی کرنے سے قبل یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور پہلی بیوی کو طلاق نہیں دی۔ دوسری جانب رتیش نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے راکھی ساونت کے الزامات کو مسترد کردیا۔ اس وقت اپنے والدین کے ساتھ ریاست بہار میں موجود رتیش کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت کی سوشل میڈیا پروفائل ہیک کرنے سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ راکھی کے الزامات کا قانونی طریقے سے جواب دیں گے، راکھی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ اداکارہ کی وجہ سے ان کے کاروبار نے کافی نقصان اٹھایا۔ خیال رہے کہ راکھی ساونت نے ریئلٹی شو بگ باس 15 میں رتیش سنگھ کو اپنا شوہر بتا کر متعارف کروایا تھا اور یہ انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے 3 سال قبل شادی کی تھی۔

Related Articles