سابق بھارتی کپتان دھونی کی کمپنی تامل فیملی انٹرٹینمنٹ فلم بنائے گی

ممبئی،اکتوبر۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی انٹرٹینمنٹ کمپنی ’دھونی انٹرٹینمنٹ‘ خاندانی تفریح پر مبنی فلم بنائے گی۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فیملی انٹرٹینمنٹ کا تصور مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی نے پیش کیا ہے اور انہوں نے اس پروجیکٹ پر کام کی مکمل تیاری بھی کرلی ہے۔ یہ فلم تامل زبان میں ہوگی۔واضح رہے کہ ساکشی اس فلم پروڈکشن ہاؤس کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارت میں دھونی کی کمپنی کو باآسانی انٹری ملنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی آئی پی ایل کی معروف ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان بھی ہیں۔ان کی کمپنی نے ’دی روور آف دی لائن‘ نامی ایک دستاویزی فلم تیار کی جو کہ آئی پی ایل میچز میں چنئی کنگز کی کارکردگی کا احاطہ کرتی ہے۔اس کے علاوہ کمپنی نے کینسر کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام کے حوالے سے خواتین میں آگہی کے لیے بھی مختصر فلم پروڈیوس کی ہے۔

Related Articles