رنویر سنگھ نے ہجوم میں بچے کو روتا دیکھ کر گود میں اٹھا لیا

ممبئی،دسمبر۔رنویر سنگھ کا دھیما مزاج اور اپنے پرستاروں کے لئے محبت دنیا سے چھپی نہیں، وہ اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں۔آج کل رنویر اپنی نئی آنے والی فلم سرکس کی پروموشن میں مصروف ہیں۔اسی سلسلے میں ممبئی میں ایک تقریب کے دوران رنویر نے مداحوں کی بھیڑ میں ایک بچے کو روتے ہوئے دیکھا تو اسے گود میں اٹھا کر گھر والوں کے حوالے کیا۔یہ ویڈیو دیکھ کر ایک زمانہ رنویر سنگھ کی اس خوش خلقی کا معترف ہوگیا۔تقریب میں شرکت کے لیے آتے ہوئے انہوں نے دیکھا کہ ایک بچہ پرستاروں کے ہجوم میں موجود ہے، اسے دھکے لگ رہے ہیں اور وہ رو رہا ہے۔یہ دیکھ کر رنویر سنگھ نے ازحد ہمدردانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے بچے کو گود میں اٹھا لیا۔

Related Articles