جیمسن ٹی-20 سیریز سے دستبردار، فرگیوسن کھیلنے کے لئے فٹ:اسٹیڈ

جے پور , نومبر۔نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز کائل جیمسن نے ٹیسٹ سیریز پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہندوستان کے خلاف آج سے شروع ہونے والی ٹی-20سیریز سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ قبل ازیں منگل کو یہ فیصلہ کپتان کین ولیمسن نے کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ‘ہم نے کین اور کائل سے بات کی، وہ ٹیسٹ میچوں کی تیاری کے لیے ٹی 20 سیریز سے آرام لیں گے۔ اس کے علاوہ کچھ اور کھلاڑی بھی ہیں جو صرف ٹیسٹ میچوں میں کھیلیں گے۔ ہم مصروف شیڈول کو متوازن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پانچ دنوں میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے تین مختلف شہروں کا سفر کرتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک بہت ہی مصروف شیڈول ہے۔ تاہم اسٹیڈ نے تصدیق کی ہے کہ دوسرے سرکردہ فاسٹ باؤلر لوکی فرگیوسن کھیلنے کے لیے فٹ ہیں۔ کوچ نے کہا، ’’لوکی کے کھیلنے کا امکان ہے، یہ ان کے لیے کرکٹ میں واپسی کا بہترین موقع ہے۔ وہ اپنے پنڈلی کی چوٹ سے اچھی طرح ٹھیک ہو چکے ہیں جوانہیں عالمی کپ کی ابتدا میں لگی تھی۔ میں ان کی ٹیم میں واپسی پر بہت خوش ہوں۔ آپ یقینی طور سے دیکھیں گے کہ پوری ٹیم کو یکایک میچ ملے گا، یہاں ساری بات یہ ہے کہ اہم کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ کا انتطام کریں، خاص طور پر آنے والی ٹیسٹ سیریز کے پیش نظر، جو ہمارے لیے واقعی اہم ترجیح ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کو دبئی میں ورلڈ کپ فائنل ہارنے کے فوراً بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پیر کو چارٹرڈ فلائٹ سے جے پور پہنچی تھی۔ ٹیم میں دوسرے کھلاڑی بھی جڑے جو پہلے ہی یہاں ٹیسٹ سیریز کے لیے پریکٹس کر رہے تھے۔ اسٹیڈ نے کہا کہ جیمز پامیٹ، جو ممبئی انڈینز کے سیٹ اپ کا حصہ رہے ہیں، پہلے ہی کھلاڑیوں کی مدد کے لیے سپورٹ اسٹاف میں شامل ہو چکے ہیں۔

 

Related Articles