پولارڈ سلیج کرنے کی کوشش کر رہے تھے: سوریہ کمار

احمد آباد، فروری۔ ہندوستان کے بلے باز سوریہ کمار یادو نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے اتوار کے روز پہلے ون ڈے کے دوران سلیج کرنے کی کوشش کی لیکن وہ میچ ختم کرنے کے بعد باہر جانا چاہتے تھے۔ہندوستان کی چار وکٹیں 116 رنز پر گر گئی تھیں، جس کے بعد سوریہ کمار نے ڈیبیو میچ کھیل رہے دیپک ہڈا کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 72 رنزکی ناٹ آوٹ شراکت داری کر کے ہندوستان کو 28 اوورز میں جیت دلائی۔ سوریہ نے ناٹ آوٹ 34 اور دیپک نے ناٹ آوٹ 26 رنز بنائے۔سوریہ کمار نے میچ کے بعد کہا، ’’چیزیں پہلے ہی واضح تھیں۔ مجھے دیپک ہڈا سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہوئی۔ وہ کافی عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں اس لیے ہمارا مقصد صرف پانچ ، پانچ رن کا ہدف تھا۔ پولارڈ نے مجھ سے کچھ باتیں کیں اور وہ سلیج کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن میں میچ ختم کرتے ہوئے باہر جانا چاہتا تھا۔ پچ میں زیادہ تبدیل نہیں ہوئی لیکن اوس کی وجہ سے بلے بازی تھوڑی آسان ہوگئی۔

Related Articles