جونی بیئرسٹو حادثے میں زخمی ہو کر ورلڈکپ سے بھی باہر

لندن،ستمبر۔ انگلش بیٹر جانی بیئرسٹوجنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ٹیم کے اعلان کے چھ گھنٹے بعد وہ گالف کھیلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔ ای سی بی کا کہنا ہے کہ ان کیجسم کے نچلے حصوں میں چوٹ ہیں، ورلڈ کپ اسکواڈ میں ان کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بین اسٹوکس اور بیئرسٹو کا نام پاکستان کے دورے کی ٹیم میں شامل نہیں تھا۔

Related Articles