آئی پی ایل نیلامی کے لیے 1200 سے زائد کھلاڑیوں کا رجسٹریشن

ممبئی، جنوری ،ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کے روز آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی کے لیے 1214 کھلاڑیوں کے رجسٹریشن کا اعلان کیا۔ آئی پی ایل 2022 کے سیزن کے لیے دو روزہ میگا نیلامی میں 10 ٹیمیں ان کھلاڑیوں کے لیے بولی لگائیں گی۔بی سی سی آئی کے سکریٹری جنرل جے شاہ نے ایک بیان میں کہا، میگا نیلامی کے لیے کھلاڑیوں کا رجسٹریشن 20 جنوری 2022 کو بند ہوگیا۔ کل 1214 کھلاڑیوں (896 ہندوستانی اور 318 غیر ملکی) نے آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی کا حصہ بننے کے لیے رجسٹریشن کرایا۔ واضح رہے کہ رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں 270 کیپڈ، 903 ان کیپڈ اور 41 ایسوسی ایٹ کھلاڑی (بشمول 318 غیر ملکی کھلاڑی) شامل ہیں۔ ماگا نیلامی سے قبل کل 33 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔آئی پی ایل کی موجودہ آٹھ فرنچائزی نے کل 27 کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے، جب کہ دو نئی ٹیموں نے نیلامی سے پہلے چھ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔
ری ٹین کئے گئے کھلاڑی:چنئی سپر کنگز: مہندر سنگھ دھونی، رویندر جڈیجا، معین علی، رتوراج گائیکواڑ۔دہلی کیپٹلس: رشبھ پنت، اکسر پٹیل، پرتھوی شا، اینریک نورٹجے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز: آندرے رسل، ورون چکرورتی، وینکٹیش ایر، سنیل نارائن۔ممبئی انڈینز: روہت شرما، جسپریت بمراہ، سوریہ کمار یادو، کیرون پولارڈ۔پنجاب کنگز: میانک اگروال، ارشدیپ سنگھراجستھان رائلز: سنجو سیمسن، جوس بٹلر، یشسوی جیسوال۔رائل چیلنجرز بنگلور: وراٹ کوہلی، گلین میکسویل، محمد سراج۔سن رائزرز حیدرآباد: کین ولیمسن، عبدالصمد، عمران ملک۔احمد آباد کی ٹیم کے منتخب کھلاڑی: ہاردک پانڈیا، راشد خان، شبھمن گل۔لکھنؤ کی ٹیم کے ذریعہ منتخب کردہ کھلاڑی: لوکیش راہل، مارکس اسٹوئنس، روی بشنوئی۔

Related Articles