بھارتی اداکارہ کی 10 ویں شادی ، تصاویر شیئر کردیں

ممبئی ،فروری۔ بھارت کی ٹی وی اداکارہ شردھا آریا کی دسویں شادی ہوگئی، آپ یہ نہ سمجھیں کہ ان کی شادی حقیقت میں ہوئی ہے بلکہ ایک ہی ڈرامے میں دسویں بار ان کی شادی کرائی گئی ہے۔ اس ڈرامے کا نام کنڈلی بھاگیا ہے جو انتہائی مشہور سوپ سیریل ہے جس میں اداکارہ کی دسویں بار شادی کروائی جا رہی ہے۔شردھا آریا نے ڈرامے میں ہونے والی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا جب یہ اسی شو میں آپ کی 10ویں شادی ہو تو آپ کو پرواہ نہیں ہوتی کہ یہ کیوں، کب یا کس کے ساتھ کروائی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، شردھا آریا نے بمبئی ٹائمز کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شو کی تازہ ترین قسط کے بارے میں کہا جب کوئی شو پانچ سال سے زیادہ یعنی تقریباً چھ سال تک چلتا ہے، تو اس میں بہت سی غیر معمولی چیزیں ہوتی ہیں۔ کہانی کو دلکش، جاندار اور تفریحی بنانے کیلئے بہت سی چیزیں متعارف کرائی جاتی ہیں۔ جب شادی ہوتی ہے تو یہ بہت زیادہ لوگوں کی نظروں کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے اور ہم یہی چاہتے ہیں۔ کون زیادہ ٹی آر پی نہیں چاہتا؟

Related Articles