بنگلہ دیش نے ہندوستان کو 145 رنز کا ہدف دیا
ڈھاکہ، دسمبر . سلامی بلے باز ذاکر حسن (51) اور لٹن داس (73) کی جدوجہد سے پرنصف سنچریوں کی مدد سے بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو ہندوستان کے سامنے 145 رنوں کا ہدف رکھا۔ذاکر نے 135 گیندوں کی اننگ میں پانچ چوکوں کی مدد سے 51 رن بنائے، جبکہ لٹن نے 98 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 73 رنوں کا تعاون دیا۔ہندوستان نے تیسرے دن اچھی شروعات کی اور بنگلہ دیش کے 70 رنوں پرچاروکٹ گرادئے۔ ذاکر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد اومیش یادو (32/1) کا شکار ہوگئے، جبکہ اکشر پٹیل (68/3) نے مہدی حسن میراز کو صفر پر آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش کے چھ وکٹ 113 رن پر گرنے کے بعد وکٹ کیپر نورالحسن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 31 رن بنائے۔ لٹن اور نورالحسن نے ساتویں وکٹ کے لیے 46 رنز کی شراکت قائم کی، جبکہ نورالحسن کا وکٹ گرنے کے بعد لٹن اور تسکین احمد نے بھی آٹھویں وکٹ کے لیے 60 رنز جوڑے۔ ان دونوں شراکتوں کی مدد سے بنگلہ دیش نے 231 رن بناکرہندوستان کے سامنے 145 رنوں کا ہدف رکھا۔ تسکین 46 گیندوں پر 31 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ہندوستان کی جانب سے محمد سراج اور روی چندرن اشون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جے دیو انادکٹ کو ایک وکٹ ملا۔