پاکستانی اوپننگ بیٹرز، بولرز سے نمٹنا ویسٹ انڈیز کیلئے چیلنج، اچھا مقابلہ ہوگا، فل سمنز

کراچی ،دسمبر۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کیلئے کراچی میں موجود ہے، مہمان ٹیم کیلئے پاکستانی اوپننگ بیٹرز اور پیس بولرز کی جوڑی سے نمٹنا یقینی طور پر چیلنج ہوگا۔ ہیڈ کوچ فل سمنز نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا، مکمل تیاری کیساتھ پاکستان آئے ہیں، پاکستان آنے میں کسی کھلاڑی کو کوئی ہچکچاہٹ نہیں تھی۔ جمعے کو وڈیوپریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ تمام تر توجہ صرف کرکٹ پر ہے، پہلے بھی پاکستان آیا ہوں، ہمیشہ یہاں آکر انجوائیکیا، پاکستان آنے میں کسی کھلاڑی کو کوئی مسئلہ نہیں تھا، کورونا کی وجہ سے ہم باہر نہیں جاسکتے اس لیے کراچی نہیں دیکھ پاؤں گا جس کا دکھ ہے۔ ویسٹ انڈین کوچ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے لیے اچھا پرفارم کررہے ہیں، وہ فارم میں ہیں ان کے خلاف پلان بنالیا ہے۔ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی شاندار ہے، ون ڈے سیریز میں پاکستان کا بھرپور مقابلہ کریں گے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی ہوئی ہے،شاہین شاہ آفریدی بہترین بولر ہیں اور ان کا شمار دنیا کے پائے کے فاسٹ بولرز میں ہو رہا ہے،کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان پر مشتمل ابتدائی جوڑی سے بھی نمٹنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں، دیکھنا چاہتے ہیں وہ شاہین کے خلاف کیسا کھیلتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف پاکستان میں کھیلنا ایک چیلنج کی مانند ہے، ہم اپنی ناکامیوں کو بھلا کر آگے کی جانب دیکھ رہے ہیں اور پاکستان میں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے کوشاں ہیں، ہمارے کھلاڑیوں کا اس پریشر میں امتحان ہوگا، پاکستانی اوپنرز مسلسل اچھا پرفارم کررہے ہیں،کوشش کریں گے کہ اوپننگ جوڑی کی شراکت جلد توڑیں، اس طرح پاکستان پر پریشر ڈال سکتے ہیں، میزبان اوپنرز کیلیے پلان اے بی سی تیار ہے۔کراچی کی وکٹ مقامی ٹیم کے لیے سود مند رہتی ہے،سیکورٹی سے بھرپور مطمئن ہیں، فراہم کی جانے والی سہولیات شاندار ہیں، ایک طویل عرصہ کے بعد پاکستان آنا اچھا لگا ،پاکستان میں کبھی بھی کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا، بطور کھلاڑی جب یہاں آیا تھا تب حالات مختلف تھے، ہمارا مقصد صرف سیریز جیتنا ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کوان وکٹوں پر کھیلنے کی عادت ہے۔

Related Articles