بنگال گلوبل بزنس سمٹ کا افتتاح

گورنر نے ممتا بنرجی کی تعریف کی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عالمی تجارتی برداری کو آگے آنے کی اپیل کی

کلکتہ ،اپریل ۔بنگال گلوبل بزنس سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ممتا بنرجی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے گلوبل بزنس سمٹ کا انعقاد ایک بہتر ین قدم ہے اس سے بنگال میں سرمایہ کاری میں فروغ ہوگا۔انہوں نے ملک و بیرون ممالک سے آئے مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بنگال علم کا مرکز ہے۔ماضی میں تجارتی کانفرنسوں اور دیگر میلوں کے انعقاد اور اس کی افادیت پر سوال کھڑا کرنے والے گورنر نے ممتا بنرجی کے اقدامات کی جم کر تعریف کی اور ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ مرکز کے ساتھ مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات ترقیاتی کاموں کی راہ میں روکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت کیلئے بنگال ایک بہترین جگہ، بنگال جغرافیائی اعتبار سے ایسے مقام پر واقع ہے جہاں سے کئی ممالک کی سرحدیں جوڑتی ہیں۔اس لئے جغرافیائی اعتبار سے سرمایہ کاری کیلئے بنگال بہترین جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال کی خاصیت رہی ہے کہ وہ ملک کے سوچنے سے قبل سوچنے لگتا ہے۔ملک جو کل سوچے بنگال آج سے ہی سوچنا شروع کردیتا ہے۔انہوں نے بنگال کی روایات و ثقافت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کے پا س روایات و کلچر کی عظیم ذخیر ہے۔در درگا پوجو کو یونیسکو کی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں ملک و بیرون ممالک کے مندوبین شریک ہورہے ہیں۔نفرنس میں امریکہ، جنوبی کوریا، کینیا، چین، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جاپان سمیت 14 ممالک سے غیر ملکی شرکت کررہے ہیں۔غیر ملکی مندوبین میں 49 برطانوی مندوبین بھی شامل ہیں۔ گوتم اڈانی، عظیم پریم جی، نرنجن ہیرا نندانی، ہرش نیوٹیا، سجن جندال، سنجیو گوینکاربھی اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔بنگال ٹریڈ کانفرنس میں 19 ممالک کے تقریباً 250 مندوبین نے شرکت کی۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اس موقع پر لکشمی بھنڈار کے تحت پہلی مرتبہ اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والوں کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کیا ہے۔ممتا بنرجی تجارتی برداری کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے بنگال تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ امپاورمنٹ کی طرف بھی توجہ دے رہی ہے۔خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی طرف توجہ دلائی۔

Related Articles