بنگال کے نامور ادیب سمریش مجمدار کا انتقال

کولکتہ، مئی۔ ممتاز بنگالی ادیب سمریش مجمدار کا پیر کے روز انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 79 برس تھی۔مسٹر مجمدار کی سیاسی تصانیف ’اترادھیکار‘، ’کالبیلا‘ اور ’کال پروش‘ کافی مشہور رہیں۔انہیں بنگال میں اس وقت کی نکسل تحریک کی شعلہ انگیز تحریر ’کالبیلا‘ کے لیے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ان کے دیگر قابل ذکر تصانیف میں ’گربھ دھارینی‘، ’سنگھ باہنی‘ اور ’کولی کتائے نوکمار‘ شامل ہیں۔ سال 2018 میں حکومت مغربی بنگال نے انہیں ’بنگوی بھوشن‘ سے نوازا۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مسٹر مجمدار کی موت کو ادبی دنیا کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سکانت مجمدار نے کہا ’’معروف بنگالی مصنف سمریش مجمدار کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ ان کے اہل خانہ اور خیر خواہوں سے میری گہری تعزیت۔ ایشور ان کی روح کو سکون عطا کرے۔‘‘

Related Articles