’ بلآخر ملتان پہنچ ہی گئی‘، ایرن ہالینڈ پاکستان آکر خوشی سے جھوم اٹھیں

ملتان،فروری۔ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کی معروف پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے پاکستان پہنچ کر خوشی کا اظہار کیا جس کی ویڈیو نے پاکستانیوں کے دلوں کو چھولیا۔معروف پریزنٹر ایرن ہالینڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو انہوں نے ملتان اسٹیڈیم پہنچنے پر جاری کی تھی۔ٹک ٹاک پر جاری ویڈیو میں ایرن نے پی ایس ایل کے مداحوں کو کہا کہ میں بلآخر خوبصورت ملتان میں پہنچ گئی ہوں، پاکستان واپس آکر بہت پرجوش ہوں۔دوسری جانب ایرن نے انسٹاگرام پر بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر کیپشن درج کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں ملتان پہلی بار آئی ہوں۔

Related Articles