بچپن میں جبری مشقت کیلئے غیرقانونی طریقے سے برطانیہ لایا گیا، محمد فرح

لندن ،جولائی۔ برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بچپن میں صومالیہ سے جبری مشقت کیلئے غیرقانونی طریقے سے برطانیہ لایا گیا تھا۔ میرے والد خانہ جنگی میں ہلاک ہوگئے تھے۔ میرا اصل نام حسین عابدی کہن ہے، جعلی دستاویزات میں محمد فرح لکھا گیا تھا۔ برطانیہ میں بطور گھریلو ملازم کام کیا ، مالکن کا سلوک اچھا نہیں تھا، باتھ روم میں چھپ کر روتا تھا۔ اسکول میں اسپورٹس ٹیچر نے دوڑنے کا ٹیلنٹ دیکھا اور مدد کی۔ مجھ جیسے سیکڑوں افراد آج بھی مشکلات میں ہیں۔

Related Articles