ایمبر ہرڈ نے جانی ڈیپ سے بہت دہشت انگیز برتاؤ کیا، لوری ایلیسن

لاس اینجلس،اپریل۔ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کی پہلی بیگم لوری ایلیسن نے کہا ہے کہ جانی سے ایمبر ہرڈ نے بہت دہشت انگیز برتاؤ کیا۔لوری ایلیسن نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جانی نے عدالت میں جو باتیں کہیں میں ان سے بہت پریشان ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ میں کئی بار روئی کیونکہ مجھے جانی کو اس حال میں دیکھ کر بہت برا لگا۔لوری نے کہا کہ مجھے لگا کہ یہ سب کچھ شاید جانی کی جان لے جائے گا، میرا دل ٹوٹ گیا یہ دیکھ کر کہ جانی کے ساتھ کوئی ایسا بھی کرسکتا ہے۔جانی کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں بھی فرشتہ نہیں ہوں، میں نے بھی لوگوں کے ساتھ برا کیا ہے، لیکن ایمبر ہرڈ نے جانی کے ساتھ جو کچھ کیا وہ بیانتہا دہشت انگیز تھا۔

Related Articles