ایرانی اداکارہ ترانہ علی دوستی نے بغیر اسکارف تصویر شیئر کردی

تہران،نومبر۔ایرانی اداکارہ ترانہ علی دوستی نے ایران بھر میں جاری مظاہروں کی حمایت کردی۔اداکارہ نے بغیر اسکارف اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی اس پوسٹ میں ترانہ علی دوستی بنا حجاب کیے خواتین، زندگی اور آزادی پر مبنی کردش میں تحریر شدہ سائن کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔اداکارہ ترانہ علی دوستی کو ان کی 2017 کی اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی فلم ’دی سیلز مین‘ کی وجہ سے کافی شہرت ملی، یہ فلم فرانس میں ریلیز ہوئی تھی۔واضح رہے کہ ایران میں اس برس ستمبر کے وسط سے نوجوان لڑکی مہسا امینی کے دوران حراست مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کے بعد سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

 

Related Articles