آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کا اعلان کیا
برسبین، دسمبر۔آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتہ سے برسبین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہےپیٹ کمنز، جو ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے تھے، انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم کی قیادت کے لیے واپس آئے ہیں۔ فاسٹ باؤلر پرتھ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد وہ دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ نے دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار باؤلنگ کرنے والے مائیکل نیسر کمنز کے آنے کے بعد پلیئنگ الیون سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ اسکاٹ بولانڈ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جگہ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر، مارنس لابوشین، ٹریوس ہیڈ اور کیمرون گرین کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہےٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، جس میں آسٹریلیا (ممکنہ پوائنٹس کا 75 فیصد) اور جنوبی افریقہ (ممکنہ پوائنٹس کا 60 فیصد) اسٹینڈنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ہفتہ کو گابا گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جانا ہےآسٹریلیا کا اسکواڈ: پیٹ کمنز، اسکاٹ بولانڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، لانس مورس، نیتھن لیون، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، ڈیوڈ وارنر۔جنوبی افریقہ: ڈین ایلگر (کپتان)، ٹیمبا باوما، جیرالڈ کوٹزی، تھیونس ڈی بروئن، سریل ایروی، سائمن ہارمر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، ہینرک کلاسن، لونگی نگیڈی، اینریچ نورٹجے، کاگیسو ربادا، رسی وان ڈیر ورسین،لیازڈ ولیمس اور کھایا زونڈو۔