انوراگ ٹھاکر نے ای کھیل پاٹھ شالا کے اختتامی اجلاس سے افتتاح کیا

نئی دہلی، اپریل ۔مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بدھ کو اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) لکشمی بائی نیشنل کالج فار فزیکل ایجوکیشن (ایل این سی پی ای)، ترواننتا پورم کے زیر اہتمام ای اکھیل پاٹھ شالہ کے اختتامی سیشن کا ورچول افتتاح کیا۔ انوراگ ٹھاکر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں وزارت کھیل کی جانب سے فٹ انڈیا اور کھیلو انڈیا گیمز جیسی کئی اہم اسکیموں اور سہولیات پر روشنی ڈالی جو کھیل کے میدان سے پوڈیم (ٹاپ تھری) تک کھلاڑیوں کے سفر کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے کھیلوں کو طرز زندگی کے طور پر اپنانے کی اپیل کی اور 7ویں بیچ کے پروگرام کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے پر سائی ایل این سی پی ای اور کھیلو انڈیا ای کھیل پاٹھ شالا ٹیم کو مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ ای کھیل پاٹھ شالا کا مقصد جغرافیائی حدود سے قطع نظر کھیلوں سے متعلق معلومات کو ملک کے تمام حصوں تک پہنچانا ہے۔ اس میں پیشہ ورانہ طور پر ڈیزائن کیا گیا نصاب ہے جو قومی اسپورٹس فیڈریشن، نامور کوچز، کھلاڑیوں اور ماہرین کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس تقریب کا اہتمام وزارت تعلیم، کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

Related Articles