آخرکار آج میری دادا سے ملاقات ہو ہی گئی 

ممبئی،جنوری۔اپنے بے باک انداز کے علاوہ اداکارہ عرفی جاوید اپنے سر نیم کی وجہ سے بھی مشہور ہیں کیونکہ لوگ ان کے سر نیم کی وجہ سے انہیں نامور ادیب جاوید اختر کی پوتی سمجھتے ہیں۔تاہم اب عرفی کی حالیہ اسٹوری دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عرفی بھی ان افواہوں سے تاحال خاصی محظوظ ہوتی ہیں،عرفی جاوید کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں وہ معروف ادیب جاوید اختر کے ساتھ موجود ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ‘بالآخر میں نے اپنے دادا سے ملاقات کی، اس کے علاوہ وہ ایک لیجنڈ بھی ہیں اور صبح سویرے بہت سارے لوگ جاوید اختر سے سیلفی لینے کیلئے قطار میں کھڑے ہوئے تھے لیکن انہوں نے کسی کو منع نہیں کیا اور ہر کسی سے مسکرا کر بات چیت کرتے رہے۔’واضح رہے اس سے قبل اداکارہ عرفی نے ‘جاوید اختر کی پوتی نہیں ہوں’ کے نام والی شرٹ پہن کر مداحوں کو واضح کیا تھا کہ ان کا جاوید اختر سے کوئی تعلق نہیں جبکہ نامور ادیب کی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی بھی ان خبروں کو بیبنیاد قرار دے چکی ہیں۔

Related Articles