انڈین ویلز فائنل: فرٹز نے نڈال کو ہرایا

کیلیفورنیا، مارچ ۔رافیل نڈال کو انڈین ویلز کے فائنل میں ٹیلر فرٹز سے سیدھے سیٹوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یہ اس سال ان کا 21 واں میچ تھا۔ نڈال کی اس سال یہ پہلی شکست تھی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ نڈال کوعلاج کے لئےکورٹ سے اس وقت باہر جانا پڑا، جب وہ 4-0 سے پیچھے تھے، کورٹ پر واپسی کے بعد نڈال زیادہ آرام دہ نظر آئے لیکن فرٹز نے پھر بھی 6-3 7-6 (7-5) سے کامیابی حاصل کی۔ فرٹز 2001 میں، آندرے اگاسی کے بعد انڈین ویلز میں جیتنے والے پہلے امریکی بن گئے۔ 24 سالہ فرٹز نے جیت کے بعد کہا ، "یہ ان بچپن کے خوابوں میں سے ایک ہے جس کے بارے میں میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ سچ ہوگا۔انہوں نے اپنے دوسرے اے ٹی پی ٹورخطاب اور پہلی ماسٹرز 1000 جیت حاصل کرنے کے لیے ٹائی بریک جیتنے سے دو بریک پوائنٹس بچائے۔ بی بی سی نے کہا کہ انڈری روبلیف کے خلاف سیمی فائنل کے دوران فرٹز کے ٹخنے میں چوٹ لگنے کے بعد ان کی فٹنس کے تعلق سے تشویش تھی، لیکن فائنل میں ان پر اس کا کوئی اثرنظرنہیں آیا۔فرٹز نے کہا ، ’’میں آپ کو بتانہیں سکتا کہ کھیلنا کتنا مشکل تھا، میں آج کیسے کھیل سکا، میں نے کبھی بھی ایسادرمحسوس نہیں کیا جیسا میچ سے قبل کیا تھا۔میں سخت محنت کرنے کی کوشش کررہا تھا اورہم نے میچ تک کافی کام کیا۔اس سال کے شروع میں آسٹریلین اوپن میں جیت حاصل کرنے والے ہسپانوی نڈال نے 2022 میں اپنے آخری 20 میچ جیتے تھے۔لیکن انہوں نے میچ میں فرٹز کے مقابلے میں غیر متوقع غلطیاں کیں۔نڈال نے کہا، ’’ میں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اپنی پوری کوشش کی، آج ممکن نہیں تھا، میرے خیال سے آخر تک میں نے اچھا مقابلہ کیا۔”مجھے یہاں کھیلے کافی وقت ہو گیا ہے، لیکن میں واپس آ کر بہت خوش ہوں اور واقعی اس سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔”

 

Related Articles