رام کمار کو 2022 ٹاٹا اوپن مہاراشٹر میں وائلڈ کارڈ انٹری ملی

پنے، جنوری ۔ ہندوستان کے اعلیٰ رینک کے ٹینس کھلاڑی رام کمار رامناتھن کو 31 جنوری سے 6 فروری تک پنے کے بالی واڑی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے 2022 کے ٹاٹا اوپن مہاراشٹر کے سنگلز مین ڈرا میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے داخلہ دیا گیا ہے۔ منتظمین نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا۔رام کمار نے گزشتہ سال نومبر میں بحرین کے شہر مناما میں اپنے کریئر کا پہلا اے ٹی پی چیلنجر ٹائٹل جیتا تھا اور ٹاپ 200 میں اپنی جگہ دوبارہ حاصل کر لی تھی۔ دبلے پتلے ہندوستانی کھلاڑی نے دنیا کے 8 نمبر کے ڈومینک تھیم کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی تھی۔رام کمار مہاراشٹر اسٹیٹ لان ٹینس ایسوسی ایشن (ایم ایس ایل ٹی اے) کے زیر اہتمام اور ٹاٹا گروپ کے ذریعہ منعقدہ جنوبی ایشیا کے واحد اے ٹی پی 250ٹورنامنٹ میں چوتھی بار حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ٹاٹا اوپن مہاراشٹر کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، پرشانت سوتار نے کہا، "مین ڈرا میں ہندوستانیوں کا براہ راست داخلہ خوشی کا باعث ہے۔ ہم رام کمار کو پہلا وائلڈ کارڈ دے کر خوش ہیں۔ وہ ان دنوں اچھا کھیل رہےہیں اور ٹورنامنٹ کا ایک مقبول چہرہ ہیں۔اس وائلڈ کارڈ کے ساتھ، 27 سالہ چنئی کے رام کمار ہم وطن یوکی بھامبری کے ساتھ مین ڈرا میں شامل ہوگئے ہیں ۔ ٹاٹا اوپن مہاراشٹرا ملک کے قدیم ترین کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک ہے۔

Related Articles