امی نے درست شخص کا انتخاب کیا

اس لئے ہم بھی درست ساتھی چن سکے، سونم کپور

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کی بھولی صورت اداکارہ سونم کپور نے بتایا کہ آنند آہوجا کو ان کے ہمسفر کے طور پر چننے کیلئے والدہ نے کس طرح کردار ادا کیا۔انسٹاگرام پر سونم نے لکھا کہ ’بابا: آپ کی بیٹی یہ بات نوٹ کرتی ہے جب آپ اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامتے ہیں، آپ کی بیٹی دیکھتی ہے جب آپ اپنی اہلیہ کی بات سنتے ہیں یا نہیں سنتے۔‘انہوں نے کہا کہ ’بیٹی یہ بھی دیکھتی ہے کہ آپ اپنا فون دیکھ رہے ہیں اور اپنے اردگرد کے ماحول سے بیخبر ہیں، آپ کی بیٹی آپ سے سیکھ رہی ہے کہ اسے کس طرح کی گفتگو کی توقع رکھنی چاہیے، اس کے متعلق کس طرح بات ہونی چاہیے، اس کی عزت اور اس کا خیال کیسے رکھا جانا چاہیے‘۔سونم کپور نے کہا کہ بیٹی آپ کا ہر کام دیکھ رہی ہے، انہوں نے والد انیل کپور کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں نے اور ریا کپور نے آنند آہوجا اور کرن بولانی کا انتخاب کیا کیونکہ امی نے درست آدمی کا انتخاب کیا تھا۔

Related Articles