اسٹوکس نے زخمی انگلی کی دوسری سرجری کرائی

لندن، ستمبر ۔ انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی زخمی بائیں شہادت کی انگلی کی دوسری سرجری کرائی ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعرات کو اس کی تصدیق کی ہے۔ ای سی بی نے ایک بیان میں کہا ، "اسٹوکس اب اگلے چار ہفتوں تک ای سی بی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ریہیبلیشن کی شدید مدت سے گزریں گے۔” ای سی بی کے مطابق 30 سالہ اسٹوکس نے 4 اکتوبر کو دوسری سرجری کرائی ہے کیونکہ پہلی سرجری سے ان کی انگلی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی تھی۔ دوسری سرجری کے بعدان کا آسٹریلیا کے خلاف ایشز سے باہر ہونا طے ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال اپریل میں ہندوستان میں آئی پی ایل میچ کے دوران کیچ لیتے ہوئے اسٹوکس کی انگلی میں فریکچرہوگیا تھا ، جس کی وجہ سے وہ طویل عرصے کے لئےکرکٹ سے باہر ہوگئےتھے۔

Related Articles