میراز کی سنچری، بنگلہ دیش نے 271 رن بنائے

میرپور، دسمبر ۔ مہدی حسن میراز (ناٹ آؤٹ 100) کی سنچری اور محمود اللہ ریاض (77) کی نصف سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے بدھ کو دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کے سامنے 272 رن کا ہدف رکھا۔ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے 69 رن پر چھ وکٹیں گنوا دیں تاہم محمود اللہ ۔ میراز کی جوڑی نے ساتویں وکٹ کے لیے 148 رن کی شراکت داری کرکے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔ہندستان نے ٹاس ہارنے کے بعد گیند سے اچھی شروعات کی۔ دیپک چہار نے اپنی سوئنگ بولنگ سے بلے بازوں کو سسپنس میں رکھا، محمد سراج نے انعام الحق (11) اور لٹن داس (سات) کو چھوٹے اسکور پر پویلین بھیج دیا۔ نجم الحسن شانتو تین چوکوں کی مدد سے 21 رن بنا کر اچھی لے میں نظر آ رہے تھے لیکن عمران ملک نے انہیں 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولڈ کیا۔ پہلا پاور پلے ختم ہونے کے بعد کپتان لوکیش راہل نے گیند واشنگٹن سندر کو دے دی۔ سندر نے شکیب الحسن، مشفق الرحیم اور عفیف حسین کو آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کو 69/6 پر مشکل میں ڈال دیا۔محمود اللہ اور میراز نے یہاں سے بنگلہ دیش کی اننگز کو سنبھالا اور اسے 200 رن کے ہندسے سے آگے لے گئے۔ محمود اللہ نے شروع میں سست بیٹنگ کی جبکہ میراز نے دھماکہ خیز بلے بازی کی۔ سنچری شراکت داری کے بعد محمود اللہ نے بھی ہاتھ کھولے، حالانکہ وہ 96 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 77 رن بنانے کے بعد عمران کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل میراز کے ساتھ 148 رن جوڑے جو ون ڈے کرکٹ میں ہندستان کے خلاف ساتویں وکٹ کے لیے سب سے زیادہ شراکت ہے۔نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے نسیم احمد نے بھی دھماکہ خیز انداز میں بیٹنگ کی اور میراز کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 23 گیندوں پر 54 رن کی شراکت داری کرکے بنگلہ دیش کو 271/7 کے اسکور تک پہنچا دیا۔ نسیم نے 11 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 18 رن بنائے، جبکہ میراز، جنہوں نے اننگز کی آخری گیند پر اپنی سنچری مکمل کی، نے 83 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 100 رن بنائے۔ہندوستان کی جانب سے سندر نے 10 اوور میں 37 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمران ملک نے 10 اوور میں 58 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج نے بھی دو وکٹیں اپنے نام کیں، حالانکہ وہ 10 اوور میں 73 رنز دے کر مہنگے ثابت ہوئے۔

 

 

Related Articles