اداکارہ پریانیکا چوپڑا کی بھی عالیہ بھٹ کو مبارکباد
ممبئی،؍اپریل۔بالی ووڈ اداکارہ پریانیکا چوپڑہ نے بھی نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارک دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ ہے اس کے ساتھ ہی انھوں نے شادی کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ دونوں کو شادی کی مبارک ہو آپ دونوں کی زندگی ہمیشہ پیار اور خوشیوں سے بھری رہے‘‘۔یار رہے کہ اداکارہ پریانیکا چوپڑہ اور رنبیر کپور نے ایک ساتھ فلم میں کام کیا تھا ج س کے بعد دونوں کافی اچھے دوست ہیں۔