ٹی-20 عالمی کپ میں وارنر اوپننگ کریں گے، فنچ نے تصدیق کی

میلبورن، اکتوبر۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا ئی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کے مطابق دھماکے دار بلے باز ڈیوڈ وارنر کے خراب فارم کی وجہ سے جاری آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود آسٹریلیائی الیون میں ان کی جگہ پر کوئی سوالیہ نشان نہیں ہے۔ فنچ نے بدھ کو یواے ای روانگی سے قبل وارنر کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ان کے ساتھ اوپننگ کرنے کے سوال کے جواب میں کہا، ہاں وہ ان کے ساتھااوپننگ کریں گے۔ ان کا شمار آسٹریلیا کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ان کی تیاری ہے۔ میں جانتا ہوں کہ وہ ابھی ٹریننگ لے رہے ہیں، اس لئے ان کا جانا اچھا ہو گا۔” عالمی کپ کے لئے کم تیار ہونے کے لحاظ سے وارنر واحد کھلاڑی نہیں ہیں جن کے تعلق سے آسٹریلیا تشویش میں مبتلا ہوگا۔ فنچ خود حال ہی میں گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہوئے ہیں اور عالمی کپ میں 23 اکتوبرکو آسٹریلیا کے پہلے میچ سے قبل دو وارم اپ میچوں میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ تاہم کپتان نے تصدیق کی ہے کہ وہ نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے خلاف دو وارم اپ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وارنر نے سن رائزرس حیدرآباد کی کپتانی اور الیون میں اپنی جگہ پہلے ہی کھودی تھی، لیکن یواے ای میں شروع ہوئے دوسرے مرحلے میں انہیں دوبارہ ٹیم میں جگہ دی گئی، لیکن وہ دونوں میچوں میں بالترتیب صفر اور دوررن بناکر آوٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ وہ ایک سال سے زیادہ وقت سے ٹی-20 فارمیٹ میں آسٹریلیا کے لئے نہیں کھیلے ہیں، جبکہ انہوں نے ویسٹ انڈیز اوربنگلہ دیش کے حالیہ دوروں سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Articles